تمام دوستوں کوایک نئی چیز کے بارے ميں بتا رہا ہوں۔ہوسکتا ہےکوئی جانتابھی ہو۔
انڈیامیں سیپ سے موتی نکالنےکی باقاعدہ فارمنگ کی جا رہی ہے ۔اس سے پہلے چائنہ میں سیپ سے موتی بہت زیادہ بنانے جا رہے ہیں ۔
یعنی موتی ایک بہت قیمتی چیزہے۔
میں اہنے پاکستان کے کسان بھائیوں سے التماس کرتا ہوں کہ لکیر کے فقیر نہ بنیں ۔
اس لیے ہمیں نئی چیزیں اور نئے طریقوں کو اپنانا ہوگا۔
اور ایسے کام ساتھ ساتھ کرنے ہونگے جو زیادہ محنت طلب بھی نہ ہوں اور منافع بخش بھی ہوں
ہمارے ہاں اکثر نہروں دریائوں میں سیپیاں پائی جاتی ہیں ۔آپ کو یہ بھی پتہ ہوگا کہ انہیں سیپیوں میں ایک بیش قیمت چیز موتی Pearl بھی ہوتے ہیں ۔اکثرسیپ میں موتی سمندر میں کڑوے پانی میں پائےجاتے تھے۔ لیکن یہ ممکن ہے کہ میٹھے پانی ندی نالوں تالابوں میں بھی سیپ میں موتی بن سکتے ہیں ۔
موتی بہت کم سیپیوں میں ہوتے ہیں ۔ اب پتہ لگایا جا چکا ہے کہ سیپ میں موتی پیدا کیے جا سکتے ہیں ۔ آپ زندہ سیپ اکٹھے کریں
ان کی پہچان یہ ہوگی کہ زندہ سیپ کھل جاتا ہے۔ اور سفید لوتھڑا سا سیپ سے باہر نکال لیتا ہے ۔ زندہ سیپ اکٹھے کریں اور ان کے منہ کھول کر اس میں کسی اور سپی کا جو کیلشیئم کا خول ہوتا ہے ۔ اس کے باریک باریک گول ٹکڑےکاٹ لیں ۔اس کا باریک سا گول ٹکڑا زندہ سیپ کے اندر خول میں ڈال دیں ۔
اور سیپ کو بند کردیں ۔ اس سیپ کوجوہڑ یا تالاب میں کسی جالی جو دھاگے کی بنی ہو۔ اس میں الگ الگ سیپ پانی میں 2 فٹ گہرے لٹکا دیں ۔20 دن بعد اس کے اوپر جمنے والی کائی صاف کرتے رہیں ۔ اگر کوئی سیپ مر جائے تو ریپلیس کر دیں نئی زندہ سپی سے۔۔
15 سے بیس مہینے میں سیپ میں موتی بن چکا ہوگا۔۔
اس کی مزید ریسرچ یوٹیوب پر ویڈیوز موجود ہیں ۔۔دیکھ کر اپنے کسان بھائیوں کو بتائیں تاکہ وہ تھوڑی سی محنت کرکے زیادہ منافع حاصل کر سکیں۔
کیونکہ انڈیا میں کسان اس طریقہ سے ایک لاکھ مہینہ سے بھی زیادہ کما رہے ہیں ۔۔


No comments:
Post a Comment