مرشد کے کاروباری ٹوٹکے نوکری نہیں کاروبار کیجیۓ

Breaking

Friday, 9 February 2018

نوجوان جو بے روزگار ہیں یا کم سرمائے سے بزنس شروع کرنا چاہتے۔

نوجوان جو بے روزگار ہیں یا کم سرمائے سے بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں اور رسک نہی لینا چاہتے انکے مفید بزنس درج زیل ہے۔
1 : سب سے پہلے اپنے علاقہ میں ہول سیل مارکیٹ تلاش کریں۔ مثلا جیسے راولپنڈی میں ننکاری بازار ہے!!
2: ہول سیل مارکیٹ سے کسی بھی دو یا تین ڈیلرز جو کہ پیمپرز کو ڈیل کرتے ہیں تفصیلی ریٹ لیں۔
3: اسکے بعد اپنی علاقہ کی پرچون دکانوں کا وزٹ کریں یا اس علاقہ کی دکانوں کا وزٹ کریں جو ہول سیل مارکیٹ سے دور پڑتی ہیں۔
4: دکانوں پہ جاکر دکاندار حضرات کو بتائیں کہ آپ ہول سیل پہ پیمپرز سپلائی کرتے ہیں۔ اور پھر انھیں ہول سیلرز سے لیے ہوئے ریٹ میں اپنا مارجن رکھ کر بتائیں۔
5: جب آپ ریٹ بتائیں گے تو فطرتئ طور پہ دکاندار کہے گا کہ ریٹ زیادہ ہے مگر پھر بھی کچھ نہ کچھ آڈر آپکو دے گا۔
6 : ایک دن میں تیس سے چالیس دکانوں کا وزٹ کیجئے امید ہے پندرہ سے بیس دکانداروں سے آڈر مل جائے گا۔
7: آڈر ملنے کے بعد ہول سیل ڈیلر سے کیش پر جاکر خرید لیں اور مال کو آگے ڈیلیور کر دیں۔ یوں ہاتھوں ہاتھ آپکو اچھی خاصی بچت ہو جائے گی۔
8 : ایک دو ماہ اسی طرح کام کرنے سے آپکو مارکیٹ کا تجربہ ہو جائے گا پھر آپ مال پہلے سے خرید کر ساتھ لے جاسکتے ہیں اور موقع پہ ہی بکنگ پلس ڈیلیوری دے سکتے ہیں۔
😍😍😍😍😍
اس کام میں جتنی محنت کریں گے اتنا فائدہ ہو گا۔
کوشش کریں کہ مارجن 50 روپے سے 100 کے درمیاں ہو۔
کم مارجن سیلز زیادہ والا کام کریں۔ انشاء اللہ جلد آپ ایک اچھی کمپنی یا رننگ بزنس بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔






No comments:

Post a Comment